مچھر کالونی کے لوگ فرعونوں کو شکست دیں گے؟

کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی تبدیلی لائیں گے مچھر کالونی کے لوگ فرعونوں کو شکست دیں گے۔عوامی اجتماع سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی جب کھڑا ہوتا ہے تو تخت و تاج گر جایا کرتے ہیں، آج کے اجتماع کو ہم اپنے تین شہید ساتھیوں کے نام کرتے ہیں، ہمارے ان شہید ساتھیوں کا خون ضرور رنگ لائے گا،

ایم کیوایم پاکستان ایسی تبدیلی لائے گی کے مچھرکالونی کے عام لوگ وقت کے فرعونوں کو شکست دیں گے،کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ نقطہ آغاز ہے، کیماڑی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس علاقے سے غریب بلوچ، پختون اور بنگالی کو اسمبلیوں میں پہنچائیں گے، آج کا جلسہ یہ ذمہ داری لگا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے آپ کا مقدمہ ایوانوں میں لڑیں، آپ کے بچوں کے مستقبل کیلئے ہم ملکر ایوانوں میں آواز بلند کریں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب جاگیردارانہ جمہوریت کا وقت ختم ہورہا ہے، آپ سب کو ایک نئی صبح کا سورج مبارک ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close