شہباز شریف اور مصطفیٰ کمال مقابل آ گئے

کراچی(آئی این پی)عام اتنخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے کاغذات وصول کرلیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مصطفیٰ کمال نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کر سکتے ہیں۔

امیدوار 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔شہرِ قائد میں قومی کی 22 اورصوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جاری ہوں گے۔کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے 69 ریٹرننگ افسران اور7 ڈی آر او تعینات ہیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں