سابق سپیکر قومی اسمبلی ٹریفک حادثے میں زخمی

کراچی(آئی این پی)سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔حسنین مرزا نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو پیچھے سے دوسری گاڑی نے ہٹ کیا، فہمیدہ مرزا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نجی ہسپتال میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا علاج جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ درخشان تھانے کی حدود میں خیابان شمشیر پر پیش آیا۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو چوٹ آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں