کراچی، بے قابو واٹر ٹینکر گھر میں جا گھسا، جانی نقصان ہو گیا

کراچی(آئی این پی)بلدیہ ٹاون گلشن غازی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائو ن کے علاقے گلشن غاری کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکربے قابو ہوکر گھر میں جا گھسا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا،

واقعے کی اطلاع ملے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے جاں بحق و زخمی ہونے والو کو ٹینکر اور ملبے کے نیچے سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عامر ولد توفیق جبکہ زخمیوں کی شناخت نصیر حسین ولد توفیق ، تیرہ سال کی راحیلہ اور دو سال کی مناہل کے ناموں سے ہوئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close