سندھ پر 16 سال سے حکمران جماعت پانی بھی نہ دے سکی، بڑا الزام عائد کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ 16 سال سندھ پر حکمران رہنے والی جماعت عوام کو پینے کا پانی بھی نہ دے سکی۔ کراچی کی تعمیر اور ترقی کیلئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کراچی میں اے این پی ضلع شرقی کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ خوشی ہے آج کراچی کے تمام سات اضلاع کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوا۔شاہی سید نے مزید کہا کہ اے این پی شہدا کی امین جماعت ہے اور آج بھی میدان عمل میں ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close