اے این پی کا کراچی کے تمام صوبائی، قومی اسمبلی حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

کراچی (آئی این پی)اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ اے این پی کراچی کے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے امیدوار کھڑے کرے گی،اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات ضلع غربی کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی کے نومنتخب صدراور جنرل سیکرٹری سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

شاہی سید نے کہا کہ اے این پی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، اے این پی تمام تر مشکل حالات کے باوجود آج بھی ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچہ رکھتی ہے، مضبوط یو سی تنظیمیں اے این پی کی کامیابی کی ضمانت ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے مسائل کا حل یہاں کی مقامی قیادت کے پاس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close