سندھ میں اہم منصب پر تقرری کر دی گئی

کراچی(آئی این پی)محمد سلیم خان کو ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ تعینات کر دیا گیا۔ایس ڈی اینڈ ایس جی اے نے محمد سلیم خان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محمد سلیم خان کو گزشتہ ماہ ریگورلربنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دی گئی تھی۔محمد سلیم خان تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ میں 34 سال سے زائد عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close