کراچی، ریلوے اسٹیشن پر بے ہوش ملنے والی ضعیف خاتون کے پاس لاکھوں روپے، زیورات برآمد

کراچی(آئی این پی)کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی ضعیف خاتون کے پاس لاکھوں روپے اور زیورات پائے گئے۔ ضعیف خاتون کو ریلوے پولیس نے تحویل میں لیا۔ پولیس نے کہا کہ خاتون سے 15 لاکھ روپے، سونے کے زیورات ملے ہیں، خاتون کئی گھنٹوں سے پلیٹ فارم پر موجود تھی۔

ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا کہ خاتون سمیت 3 افراد نے پولیس سے رابطہ کیا، کینٹ سٹیشن آنے والے متعلقہ افراد نے ضعیف خاتون کو اپنی والدہ ظاہر کیا ہے۔ریلوے پولیس حکام نے کہا کہ خاتون پاکستان ایکسپریس کے ذریعے پنجاب سے کراچی پہنچی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close