مچھر کالونی میں دو گروہوں میں تصادم، کتنے مارے گئے؟

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مچھر کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، فائرنگ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیےسرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں