کون قانون کی گرفت میں نہیں آئے گا؟ نگران وزیر اطلاعات سندھ کا انکشاف

کراچی(آئی این پی)نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ طاقت ور طبقے کو پتہ ہے کہ وہ قانون کی گرفت میں نہیں آئے گا،کراچی میں تقریب سے خطاب میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ تمام مسائل وزیراعلی سندھ تک پہنچاوں گا اور انہیں بتاوں گا کہ قوانین پر عمل نہیں ہو رہا،

انہوں نے کہا کہ آئی جی اور وزیر داخلہ سے سارے مسائل پر بات کروں گا،نگراں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 50دنوں کے لیے ہمارے پاس سارے اختیار ہیں، ہم کسی کو نوکری سے نہیں نکلوائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کو پابند کریں گے کہ قوانین پر عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close