سندھ سے سینئر ترین رہنما نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

کراچی(آئی این پی)سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے جی ڈی اے میں شمولیت اختیارکر لی، لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے میں شمولیت کے موقع پر صفدرعباسی، سید زین شاہ اور دیگر رہنما موجود تھے،

فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے شمولیت پر خیرمقدم کیا۔پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جی ڈی اے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، سندھ کے عوام کو احساس محرومیوں سے نکالیں گے، کرپٹ زرداری ٹولے کو شکست ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close