کراچی(آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)نے کراچی میں نشتر پارک میں 24 دسمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک دورمیں نشترپارک سیاسی اکھاڑا تھا،وہیں سے ابتدا کرینگے انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی میں تھا تو آٹھ مئی سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کوئی غلطی کی تو سول وار ہوگی یا پارٹی تباہ ہو جائے گی ۔
استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت بنانے کیلئے باجوہ کو پانچ سال کی ایکسٹینشین دے رہی تھی ۔خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب کے کئی شہرو ں میں اپنے سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کر چکی ہے۔ سربراہ جہانگیر ترین اور صدر پارٹی عبدالعلیم خان سیاسی میدان میں اپنی سیاسی پاور شو کروانے کیلئے متحرک ہیںآئی پی پی نے اپنا آخری جلسہ لاہور میں کامونکی میں کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں