کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو غلط کیس میں سزادی گئی، الیکشن کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ پیپلز پارٹی کر رہی ہے ، ہم 90روز کے اندر الیکشن چاہتے تھے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ چیف جسٹس 8فروری سے آگے الیکشن کو نہیں جانے دیں گے ، اور کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں چاہتی کہ الیکشن مزید آگے جائے۔
انہوں نے کہا کہ 2008اور2013میں بھی الیکشن کے حوالے سے باتیں کی گئیں ، پیپلز پارٹی تو الیکشن کیلئے تیار ہے اور میدان میں ہے ۔ہم تو میدان میں ہیں اور جلسے کر رہے ہیں،آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد باپ بیٹے کو لڑانے کی کوشش کی گئی ۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نظر آ رہا ہے کہ سادہ اکثریت کسی جماعت کو نہیں ملے گی ، ہم جنوبی پنجاب اور بلوچستان سے پر امید ہیں ، کچھ لوگ پیپلز پارٹی میں بھی شامل ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں ، ایسی بات نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی میں کوئی شامل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے لاکھ اختلا ف مگر انہیں غلط کیس میں سزادی گئی ، یہاں پر بدتمیزی اور نفرت کی سیاست پھیلائی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں