کراچی کی نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبعلم کی لاش برآمد

کراچی(آئی این پی)کراچی کی نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبعلم کی لاش ملی ہے جس کی شناخت شہداد کوٹ کے رہائشی امن کمار کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹرز نے موت کو طبعی قرار دے دیا۔کراچی میں حب ڈیم روڈ پر قائم نجی یونیوسٹی کے ہاسٹل سے 20 سالہ طالبعلم کی لاش ملی۔ ہاسٹل انچارج عابد حسین کے مطابق طالبعلم کی شناخت 20 سالہ امن کمار کے نام سے ہوئی جو کمپیوٹر سائنس تھرڈ ایئر کا طالبعلم اور شہداد کوٹ کا رہائشی تھا۔

ورثا کے مطابق ڈاکٹرز نے موت طبعی قرار دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں طالبعلم کے جسم پر کوئی نشانات نہیں ملے، بظاہر طبعی موت ہے، وجہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق امن کمار تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، دو ماہ سے اکیلے ہاسٹل کے روم میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close