ڈکیتی کی واردات میں ڈی ایس پی قصور وار قرار دے دیا گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں ڈکیتی کی واردات میں ڈی ایس پی عمیر طارق قصور وار قرار پایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ نے انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو جمع کروادی ہے جس میں ڈی ایس پی کو قصور وار قرار دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی یو ٹی عمیر طارق ڈکیتی میں براہ راست ملوث ہے، اہلکار خرم اور فیضان ڈی ایس پی کے ساتھ واقعے میں ملوث ہیں۔

شاہین فورس کے تین اہلکاروں کو بے قصور قرار دیا گیا ہے جبکہ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔رپورٹ میں ایس ایس پی ساتھ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پولیس پارٹی نے اورنگی ٹان میں گھر سے کروڑوں کے زیورات، کیش اور دیگر سامان لوٹا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈی ایس پی کی گاڑی بھی نظر آئی تھی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد پندرہ تھی ، اہل خانہ ڈکیتوں کو پولیس اہلکار سمجھتیرہیجنہوں نے گھر میں داخل ہوکر سکون سے دوگھنٹیتک لوٹ مار کی اور دو کروڑ روپے، ستر تولے سونے کے علاوہ دیگرسامان لوٹ کرلے گئے، ڈاکو جاتے ہوئے دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے، جنہیں انہوں نیبلوچ پل پرچھوڑدیا۔عینی شاہدین کا بتانا تھا کہ ملزمان پولیس موبائل ویگوگاڑی، مہران کاراور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔گزشتہ روز ڈکیتی میں ملوث ضلع ساتھ کے متعدد پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ زیرحراست پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ویسٹ آفس منتقل کردیا گیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں