سعودی عرب جانے والا مشکوک مسافر گرفتار

کراچی(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پاکستانی پاسپورٹ کے حامل غیرملکی مسافر کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے والے غیر ملکی مسافر کو جانچ پرتال کے بعد آف لوڈ کردیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ظہیر احمد پاکستانی پاسپورٹ کی بنیاد پر حاصل کردہ ورک ویزا پر سعودی عرب جارہا تھا۔ ملزم کی شک کی بنیاد پر سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے دوران اس کے غیرملکی ہونے کا شبہ پایا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق امکان ہے کہ مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ غلط بیانی کے ذریعے حاصل کیا ہے جس کے بعد مزید تصدیق و ضروری قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close