9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب تھا، سابق سینئر پی ٹی آئی رہنما کا اعلان

کراچی (آئی این پی)سابق گورنر سندھ و استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بہت سی وجوہات تھیں جس کی وجہ سے نئے پاکستان کی بنیادنہ رکھی گئی اس کے بعدملک میں 9مئی کاواقعہ ہوا،جن لوگوں کوتعلق نہیں تھا انہوں نے لاتعلقی کی ،جوملوث تھے وہ اپنے کیے کی سزابھگت رہے ہیں،9مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب تھا۔

کراچی میں محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے استحکام پاکستان کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے منہ سے بھی سناپاک فوج اس ملک کی رکھوالی کرتی ہے،کوئی بھی جماعت فوج کیخلاف بات کرتی تو کورکمیٹی میں ہم نے یہ سناکہ کبھی فوج کیخلاف بات نہیں کرنی ،پھراچانک ایسی چیزدیکھی جوہماریخواب وخیال میں بھی نہ تھی ۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کیوں ہوااس کے محرکات پرپھرکبھی تفصیل سے بات کرونگا،ہمارے نوجوان نئے پاکستان کی تلاش میں نکلے تھے،جب 26سال کاتھاتب سے میں نے جدوجہدشروع کی تھی ،میراتعلق پی ٹی آئی کے بانی لیڈران میں ہوتاتھا،محنت کش کیلیے وقت کی قربانی بہت بڑی ہوتی ہے،انتھک محنت اورجدوجہدکی مگربے یارومددگارچھوڑدیاگیاسابق گورنر سندھ نے کہا کہ محمودمولوی نے ان نوجوانوں کیساتھ رابطہ کیاان کیدکھ درد کوسنا،محمودمولوی نیان کوجدوجہدکیلیے اکٹھاکیا،تمام بچوں نے آئی پی پی کی حمایت کااعلان کیاہے،یہ ایساپریشرگروپ ہوگاجومسائل کے حل کیلیے کام کریگا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈراسدامان،ڈپٹی پارلیمانی لیڈرصلاح الدین سمیت32افرادہماری حمایت کرتیہیں،بہت ساریدوستوں کی کالزآرہی ہیں جوجوائن کرناچاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا اگلے انتخابات میں ایک بھرپور سیاسی کردار ادا کریں گے ،اگلے ہفتے ایک بڑی ٹیم یہاں موجود ہوگی،سیاسی سماجی لوگ بھی اس ٹیم میں شامل ہوں گے،کراچی حیدرآبادمیں اگلے ہفتے سے کنونشنزشروع کریں گیاور کابینہ ایک ہفتے میں ہم مکمل کرلیں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی پی پی اپنی سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن لڑے گی، اتحاد کا کبھی نہیں سوچا ممکن ہے کسی سے الحاق بنے،ہماری ساری سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہورہی ہے،ہم چاہتے ہیں ساریمل کرساتھ چلیں،معاشی بحران سے نمٹیں۔اس موقع پر محمودمولوی نے کہا کہ انہوں نے کہا سمپل میجورٹی کسی کو ملتی نظر نہیں آرہی،اگلے انتخابات میں نیشنل الیکٹڈ گورنمنٹ بنے گی،ساری سیاسی جماعتیں مل کر ملک کو بحران سے نکالیں گی۔انہوں نے کہا کہ آج بلاول کوہیٹ لگ رہی ہے،اگر ن لیگ والیسندھ آرہیتوآپ پنجاب چلیجائیں ،پاکستان تو سب کاہیکسی ایک کاتو نہیں،اگر بلاول کولگتاہیلیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہیتو عوام کوبتاناچاہییکس طرح کی فیلڈچاہیے،الیکشن کمیشن کو خط لکھناچاہییکہ کس طرح لیول پلیئنگ فیلڈچاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close