پیپلز پارٹی کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کو انجکشن لگا کر بھی نیند نہیں آئے گی، ایم کیو ایم رہنما کا دعویٰ

کراچی (آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر مصطفی کمال نے کہا کہ منافق سے بات نہیں ہوسکتی، وہ پاگل ہی ہیں جو ڈوبتی ہوئی پیپلزپارٹی میں جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کو انجکشن لگا کر بھی نیند نہیں آے گی،مصطفی کمال نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ جو ہو رہا ہے یہ ایم کیو ایم کی کامیابی سے ہو رہا ہے، دشمن اگر بونگیاں مار رہا ہے تو انجوائے کرو، جانے والے واپس آنے کی کوشش نہ کریں،

مصطفی کمال نے کہا کہ جو تمہیں کمزور سمجھ رہے ہیں وہ تمہارے پیر پر آکر نہ پڑیں تو کہنا، آنے والے دنوں میں آپ کو ڈسٹرب کرنے کے لئے اعصاب سے کھیلا جائے گا، منافق کی کوئی جگہ نہیں، دشمن سے بات ہو سکتی ہے منافق سے نہیں، ان کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کو انجکشن لگا کر بھی نیند نہیں آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close