تاجر کے گھر سے ملازمہ 80 لاکھ سے زائد کیش لے اْڑی، ملازمہ کون ہے؟

کراچی(آئی ین پی)کراچی یونیورسٹی کے قریب خاتون تاجرکے گھر سے 80 لاکھ سے زائد کی چوری کی واردات ہوئی ہے، واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے ،چوری کی واردات 8 نومبر کو کی گئی تھی، ملازمہ خاتون تاجر کے گھر سے 20 ہزار ڈالر، 4 موبائل فون، گھڑی اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہوگئی۔

ایف آئی آرمتن کے مطابق یکم نومبر کو زرینہ نامی خاتون گھر پر آئی اور نوکری مانگی، زرینہ کو نوکری پر رکھ لیا گیا، روزانہ ڈیڑھ بجے آتی تھی شام کو چلی جاتی تھی۔خاتون تاجر کے شوہر نے بتایا کہ 8 تاریخ کو ملازمہ زرینہ گھر آئی اس وقت میں سو رہا تھا جبکہ اہلیہ واش روم چلی گئی، زرینہ نے الماری میں رکھے 20 ہزار ڈالر، 3 آئی فون چوری کئے۔متن کے مطابق ملازمہ نے ایک سام سنگ موبائل، 1 لیپ ٹاپ، 1 دستی گھڑی بھی چوری کی، واردات کے بعد تیزی سے گھر سے نکلی اوربھاگ گئی۔واضح رہے کہ گلشن اقبال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملازمہ کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ خاتون تاجرنے ماسی کی گرفتاری پر1 لاکھ انعام کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں