منشیات سپلائی میں ملوث باپ، بیٹا اور بہو گرفتار

کراچی(آئی این پی)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی میں بین الصوبائی منشیات سپلائی میں ملوث ایک ہی خاندان کے تین افراد (باپ، بیٹا اور بہو) کوگرفتارکرلیا، ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤکے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 17 کلو اعلی کوالٹی چرس برآمدکرلی گئی،ملزمان کی شناخت دل مراد، سید جان ولد دل مراد اور صریا خاتون کے ناموں سے ہوئی،

ملزمان تربت بلوچستان سے منشیات لے کر مسافر بس کے ذریعے بلدیہ ٹاؤن کراچی پہنچے تھے،ملزمان بلدیہ ٹاؤن سے رکشہ میں سوار ہوکر ملیر منشیات ڈلیوری کرنے جارہے تھے،ملزمان کو سائیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیمنس چورنگی سائیٹ ایریا سے گرفتار کیا،ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close