کراچی گرینڈ الائنس کی تمام کمیٹیاں ختم، عمران خان کو چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا

کراچی ( آئی این پی)کراچی گرینڈ الائنس کا اجلاس ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دفترمیں منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے چیئرمین محمد اسلم خان نے کراچی گرینڈ الائنس کی مرکزی کمیٹی سمیت تمام کمیٹیوں کو توڑ کر تنظیم سازی کا اعلان کیا اور اور چیئرمین کی سربراہی میں 18 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا،

عمران خان کو چیف آرگنائزر اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے لیے منظور شیخ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی جو ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تنظیم نو کرے گی اور اجلاس میں موجودہ صورتحال اور الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے غور کیا گیا اور اور فیصلہ ہواکہ کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑا جائے یا وہ لوگ جو ہمارے منشور کی حمایت کریں گے ان کو سپورٹ کیا جائے اور کراچی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد تیز کی جائے اور کراچی کی تمام پارٹیوں اور کراچی کے تمام سیاسی ورکروں سے چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی کسی قومیت پنجابی پٹھان مہاجر سندھی بلوچ بنگالی جونا گڑ ھی گجراتی کسی بھی فرقے یا کسی بھی مذہب سے ہو اپیل کی کہ وہ کراچی کے مسئلے کے حل لیے کراچی کی آواز کو بلند کرنے کے لیے اور کراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کے لیے کراچی گرینڈ الائنس کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close