ایم کیو ایم مرکز آمد پر ن لیگی رہنما کا موبائل گم ہو گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی میں مسلم لیگ (ن)کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد پر ن لیگی رہنما کا موبائل فون گم ہوگیا،ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آمد پر مسلم لیگ ن کے اسد عثمانی کا موبائل فون گم ہوا،

بہادرآباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال، نسرین جلیل، امین الحق اور دیگر شریک تھے،ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، کھیئل داس کوہستانی اور علی اکبر گجر، اسد عثمانی بھی شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close