مہر کی عدم ادائیگی، سابق شوہر کو گرفتار نہ کرنے پر ایس ایچ او کو شوکاز جاری

کراچی(آئی این پی) عدالت نے حق مہر کی عدم ادائیگی پر سابق شوہر کو عدالتی حکم کے برعکس گرفتار نہ کرنے پر ایس ایچ او کو شو کاز جاری کردیا۔ فیملی جج غربی واجد خان نیوضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے ملزم احمدعلی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈاکس کو ملزم کو گرفتار کرکے وارنٹ سے متعلق رپورٹ 7نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close