نرسوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 گرفتار، نام سامنے آ گئے

کراچی(آئی این پی) میمن گوٹھ پولیس نے اسپتال کی نرسوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او میمن گوٹھ فیصل ملک کے مطابق گرفتار ملزمان میں واسو اور صابر شامل ہیں۔ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

گرفتار ملزمان اسپتال کے باہر بیٹھ کر نرسوں کو تنگ کرتے تھے ، پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف باضابطہ مقدمہ بھی درج کرلیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں