حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتار، کون کون شامل؟

کراچی(آئی این پی)کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جمشید ٹاؤن سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اور عمران شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک کروڑ ایرانی ریال، 8 ہزار 946 سعودی ریال اور ایک ہزار 280 یو اے ای درہم برآمد کرلیے گئے۔ اسی طرح ان ملزمان سے عمانی ریال، کینیڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں