غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی سے جرائم کی شرح میں کمی

کراچی(آئی این پی)کراچی پولیس کے چیف خادم رند نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی سے کراچی میں کرائم ریٹ میں کمی آئی ہے۔اپنے ایک بیان میں کراچی پولیس کے چیف خادم رند نے کہا کہ 26 سے 27 ہزار افغان نیشنل رضاکارانہ طور پر کراچی سے جا چکے ہیں، آپریشن میں اس وقت تک مزید تیزی آتی رہے گی جب تک ایک بھی غیر قانونی یہاں مقیم رہا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن یکم نومبر سے جاری ہے، آپریشن کے دوران پکڑے جانے والے افراد کی شناخت کے عمل میں کافی ٹائم لگتا تھا جس کے باعث غیر قانونی مقیم افراد کی شناخت کا عمل 12 گھنٹے سے بڑھا کر 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔خادم رند کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہیلپ ڈیسک کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close