کراچی کی اصل جماعت کون ہے؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی)صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی اصل کراچی کے عوام کی پارٹی ہے پیپلزپارٹی نے کلین سویپ کرکے ثابت کر دیا وہ ملک کی واحد عوامی سیاسی جماعت ہے۔صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے بیان میں کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سمیت تمام امیدواروں نے بھرپور کامیابی حاصل کی،

پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ کر جو کامیابی حاصل کی وہ قابل ستائش ہے۔سعید غنی نے کہا کہ جون کے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں اس ضمنی انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی کو زیادہ ووٹ دیئے، جماعت اسلامی کو اس بات کا یقین ہو جانا چاہئے پیپلزپارٹی ہی اصل کراچی کے عوام کی پارٹی ہے۔سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کرابھرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close