ایم کیو ایم کو کون سی بڑی کامیابی مل گئی؟

کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے بلدیہ ٹائون سمیت کراچی کو مکمل تباہ کردیا۔ سعید آباد بلدیہ ٹائون میں عوامی رابطہ مہم سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کون جیتا کون ہارا لیکن بلدیہ کے عوام نے ایم کیو ایم پاکستان کا دل جیت لیا، بلدیہ کے عوام کی غربت و پسماندگی دیکھ کر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے بلدیہ سے مجھے نامزد کر دیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ماضی میں بلدیہ کے حالات ایسے نہ تھے، بلدیہ ٹائون کی عوام کو سات لاکھ گیلن پانی ایم کیو ایم نے دیا، آج بلدیہ ٹان کی لائن میں لاتعداد غیرقانونی کنکشن لگا کر اس کو تباہ کر دیا گیا، بلدیہ ٹان کی عوام کوکہتا ہوں تمام بروں میں ہم کم برے ہیں اور اپنی برائی مزید کم کررہے ہیں۔ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ بلدیہ ٹان میں سٹیڈیم، کالج، پارک، ہسپتال بنائے مگر پندرہ سال میں اس کو سنبھالنے کے بجائے تباہ کر دیا گیا، بلدیہ ٹان کے عوام ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی جماعت سمجھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close