ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کے درمیان مقابلے کا نتیجہ کیا رہا؟

کراچی (آئی این پی ) ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بازی لے گئی، کراچی میں 3 چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین کی سیٹ جیت لی، مرتضیٰ وہاب، سلمان عبداللہ مراد، سیف اللہ چیئرمین، حامد حسین وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔26 یونین کونسلز کی نشستوں پر 116 امیدوار آمنے سامنے تھے، صوبے بھر میں 182 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے، شہر قائد میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی 9 نشستوں پر پولنگ ہوئی، 9 نشستوں پر پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سمیت 54 امیدوار میدان میں اترے۔

ضلع ملیر، ضلع کیماڑی، ضلع جنوبی میں چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہوئے جبکہ ضلع ملیر اور ضلع جنوبی میں وائس چیئرمین کی نشستوں پر بھی پولنگ ہوئی، ضمنی انتخاب والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 686 ہے، شہر قائد میں 121 پولنگ میں سے تمام کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ضلع جنوبی یو سی 13 صدر ٹان کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب 3967 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے نورالسلام ایک ہزار 566 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، مرتضیٰ وہاب کی کامیابی پر پیپلزپارٹی نے جشن منایا اور خوب نعرے بازی کی۔ضلع ملیر گڈاپ ٹائون یو سی 7 میں 27 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سلمان عبداللہ مراد 10 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے امیدوار نے 1300 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ملیر یو سی 2 میں جنرل کونسلر کی نشست پر پی پی امیدوار اسماعیل بلوچ کو شکست ہوگئی، آزاد امیدوار محمد عمر کامیاب ہوئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کیماڑی یو سی 3 ماڑی پور میں پی پی کے سیف اللہ 5 ہزار 466 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوئے، ضلع ملیر گڈاپ ٹائون یو سی 1 میں جنرل کونسلر پر پی پی امیدوار 1596 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ضلع وسطی یو سی 5 ناظم آباد میں جماعت اسلامی کے طلحہ احمد 364 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں