کراچی(آئی این پی)کسٹمز انٹیلی جنس کے عملے نے کراچی ڈیفنس فیز ایک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے 16کروڑ روپے مالیت کے اسمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد کر لیے۔ حکام کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس فیض چدھڑ کے ذریعے ملی خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے نگرانی کے بعد ڈی ایچ اے کراچی کے کمرشل ایریا میں ایک پلازہ میں چھاپہ مارا۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس حبیب احمد وڑائچ کے مطابق چھاپہ مار کاروائی کے دوران برآمد آٹو پارٹس میں 250,000 اسپارک پلگ شامل ہیں۔ اسمگل شدہ آٹو پارٹس کی بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے۔ برآمد شدہ اسمگل شدہ آٹو پارٹس کی مالیت 160 ملین روپے بتائی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں