نیٹی جیٹی پل پر واردات، ڈاکو سی فوڈ کمپنی کے ملازمین سے 14 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار

کراچی(آئی این پی)نیٹی جیٹی پل پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو سی فوڈ کمپنی کے ملازمین سے 14 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی مین نیٹی جیٹی پل پردن دیہاڑے لاکھوں روپے ڈکیتی کی واردات ہوئی ، ڈکیتی کا واقعہ شام کوپیش آیا، جہاں سی فوڈ کمپنی کے 3 ملازمین آئی آئی چندریگرروڈ پر بینک سے رقم لیکرنکلے تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو ملازمین سے 14 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر لے گئے۔

سی فوڈکمپنی کیملازم فراز نے واقعہ کیخلاف درخواست ڈاکس تھانے میں جمع کرادی، تاجرفراز نے بتایا کہ ہم2موٹرسائیکلوں پر3لوگ تھے اور کمپنی کاسیکیورٹی گارڈبھی تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نیٹی جیٹی پل پر روکا اور 14لاکھ سیزائدکی رقم چھین لی۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان نے ہماریساتھ موجودسیکیورٹی گارڈسیاسلحہ بھی چھین لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close