لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

کراچی(آئی این پی)500 کے وی کا پہلا گرڈ اسٹیشن ‘کیالیکٹرک کینپ انٹرچینج 2024 کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا، جس سے تقریباً ہزار میگا واٹ مزیدکے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا پاور جنریشن کے لیے اہم قدم سامنے آیا، ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک کینپ انٹرچینج گرڈ پر کام تیزی سے جاری ہے، 500 کے وی گرڈپرتقریباً 135 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ گرڈ 2024 کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا، ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد گرڈ سے تقریباً ہزار میگا واٹ مزیدکے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگا۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں کراچی میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ گرڈ تقریباً چار کلومیٹر کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) سے آپس میں جڑا ہو گا، تاہم یہ کے الیکٹرک کی NDTC کے ساتھ چوتھی ٹرانسمیشن لائن کا انٹرکنکشن ہوگا۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق نئے منصوبے کو کے الیکٹرک کینپ انٹرچینج کا نام دیا گیا ، جس سے 500کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی، کے کے ا?ئی گرڈ 500 کلو واٹ کا پہلا اور کے الیکٹرک کے نظام میں 73واں گرڈ ہے، نیا گرڈ اسٹیشن کے الیکٹرک کے سسٹم کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرے گا۔اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی نے کہا تھا کہ کے کے آئی گرڈ کے قیام سے کراچی کو نیشنل گرڈ سے 2050 میگاواٹ تک بجلی کی ترسیل کی گنجائش قائم ہوجائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پرصوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close