ملکی تاریخ میں منشیات بنانے کا انوکھا کیس پکڑا گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی میں ملکی تاریخ میں منشیات بنانے کا انوکھا کیس پکڑا گیا۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں بنگلے پر چھاپہ مار کر منشیات بنانے کا انوکھا کیس پکڑ لیا۔

ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پہنور کا کہنا ہے کہ لکویڈ نشہ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ہے جہاں ملزمان حشیش کو مائع میں تبدیل کرتے تھے کہ اس دوران کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ان کے مطابق 2 مشینیں اور لکویڈ کنٹینر تحویل میں لے لیا ہے مائع حشیش کو الیکٹرک سگریٹ میں استعمال کیا جاتا ہے،ویپ کے ذریعے پوش علاقوں میں منشیات کی فراہمی کی جاتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close