سی ویو پر شہری سے رشوت لینے والے 2 پولیس اہلکار معطل

کراچی(آئی ین پی)کراچی میں سی ویو پر شہری سے رشوت لینے پر 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ دو روز قبل سرجانی کے رہائشی فراز دوستوں کے ساتھ سی ویو آیا تھا، اس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ شاہین فورس کے دو اہلکاروں نے ہمیں روکا۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے تلاشی کے بعد ڈرانے کی کوشش کی اور 5 ہزار روپے رشوت طلب کی، تاہم دو ہزار لیے اور چھوڑ دیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ شہری کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نوٹس لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ملوث دونوں اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close