کراچی (آئی این پی) کراچی میں میٹرک پاس طلبا کی مارکس شیٹس روک دی گئی، مارج شیٹس جاری نہ ہونے کی وجہ سے طلبا شدید پریشانی کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت کی عدم دلچسپی اور محکمہ بورڈز و جامعات کی لاپرواہی کے باعث کراچی کے میٹرک پاس طلبہ کی لاکھوں مارکس شیٹ روک دی گئی۔
جنرل گروپ کے نتائج 25 اگست اور سائنس کے نتائج 28ستمبر کو جاری ہوئے تھے، نتائج جاری ہونے کے دو ماہ بعد بھی سائنس گروپ کیایک لاکھ نوے ہزاراور جنرل گروپ کے سینتس ہزارطلبہ مارک شیٹ کے منتظر اور پریشانی کا شکار ہیں،محکمہ بورڈز کی میٹرک سائنس کے رول نمبرزمیں نتائج کی مبینہ تبدیلی پر تحقیقات جاری ہے ، بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات سست ہونے کی وجہ سے مارکس شیٹ کی طباعت روک دی گئیں ہیں۔دوسری جانب میٹرک بورڈمیں بدعنوانی کے معاملے پر سیکشن آفیسر نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن کوخط لکھ دیا، جس میں میٹرک بورڈمیں ہونیوالی مالی بیضابطگیوں کی جانچ کرنے اور مبینہ بدعنوانیوں پررپورٹ بناکرجلدازجلد جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں