سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی(آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر رحمان قریشی عرف ببلو کو گرفتار کرلیا، ملزم نے متعدد سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے لائینزایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کاٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم رحمان قریشی عرف ببلو سیغیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ، گرفتار ملزم نارتھ کراچی کلنگ ٹیم کا ممبر رہا ہے۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نے متعدد سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کی، رحمان قریشی نے 2011 سے 2013 تک 7 افراد کو قتل کیا جبکہ 2011 میں نیوکراچی میں دیگر ساتھیوں سمیت زبیرکو قتل کیا۔انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ نارتھ کراچی میں شاہ رخ عابد اور طلحہ کی ٹارگٹ کلنگ کی،مرنے والے تینوں افراد کا تعلق مخالف پارٹی سے تھا۔چوہدری صفدر نے مزید بتایا کہ سرجانی میں مخالف پارٹی کے کارکن حامد اور خاتون کو قتل کیا اور خواجہ اجمیر نگری میں نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا تاہم متعلقہ تھانوں سے ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے اور تفتیش جاری ہے۔۔۔۔#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close