غربت سے تنگ آکر خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت زہر پی لیا

کراچی (آئی این پی) غربت سے تنگ آکر خاتون نے دو بیٹیوں سمیت زہر پی لیا ، جس کے نتیجے میں اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گگھرپھاٹک کے قریب خاتون نے دو بیٹیوں سمیت زہر پی لیا، زہرکھانے کے نتیجے میں خاتون اوربچیوں کی حالت غیر ہو گئی۔

محلے کے لوگوں نے پہلے گلشن حدید کے ایک اسپتال پہنچایا، جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک بچی ثنا راستے میں ہی دم توڑ گئی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے خاتون نیغربت سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا جبکہ پولیس نے بتایا کہ خاتون نورجہاں سومرو شوہرکے انتقال کے بعد بچوں سمیت اکیلی رہتی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close