عوام کو لوٹنے والے دلکش بیانیے کے ساتھ پھر تیاری میں ہیں، بڑا الزام عائد کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے ایک بار پھر نئے اور دلکش بیانیے کے ساتھ عوام کو لوٹنے کی تیاری میں ہیں۔چالیس سال سے حکومت کرنے والے کہتیہیں کہ نئے بیانیے کے ساتھ آ رہے ہیں۔ ان سے پہلے بیانیے کا سوال ہونا چاہیے۔ہمارا مقابلہ کسی مخصوص پارٹی سے نہیں اس ملک کا مروجہ سیاسی کلچر ہمارا مدمقابل ہے۔ہمارے مسائل کا سبب حالیہ روایتی و موروثی سیاسی کلچر ہے۔

ہم روایتی سیاست کا رخ تبدیل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ فیصل پر وقع صوبائی سیکرٹریٹ المدینہ میں ڈیجیٹل میڈیا سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈیجیٹل میڈیا سمٹ میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سمٹ میں نوجوانوں کو میڈیا کی اہمیت اور اس کے استعمال کو فائدہ مندبنانے پر گفتگو کی گئی۔سمٹ سے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ، مرکزی ترجمان محمدتابش ،سوشل میڈیا ہیڈ عبداللہ اور سندھ کے ترجمان سلیم الیاس سمیت دیگر نے بھی گفتگو کی۔فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اہل اور باصلاحیت اور عام عوام کو آگے بڑھا کر سیاست میں لانا چاہتے ہیں۔ تا کہ جو اصل مسائل کو جانتے ہیں وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالیں۔کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو زبان دی ہے۔حکمران کام کے بجائے بیان کے انداز پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر گزرتے دن آگے بڑھتی جارہی ہے۔مسائل کی نشان دہی اور عوام کی آواز بننے کے ساتھ اس کا عملی حل بھی پیش کیا جاتا ہے۔مقامی مسائل اورکام کواْجاگر کرنے کے لیے سوشل بہترین پلیٹ فارم ہے۔ مرکزی ترجمان محمدتابش نے کہا کہ آئے روزبیانیے کی تبدیلی جھوٹ کی علامت ہوتی ہے۔وقتی مفادات کے ساتھ بیانیے کی تبدیلی کا نقصان نسلوں کو ہوتا ہے۔ڈیجیٹل میڈیا نے زندگی کو بدل دیا ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کو نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ہمیں ڈیجیٹل میڈیا کو اخلاقی روایات اور عوام کی خدمت کے لییمثبت استعمال کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا کو مسائل اجاگر اور اسے حل کرنے کے لیے نئی جہت دینی ہوگی۔سوشل میڈیا کے ہیڈمحمدعبداللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سیاست میں بڑی اہمیت حاصل کرچکاہے۔ہمیں اپنے کام لوگوں تک پہنچانیکیلیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ہمیں ہر علاقے میں اپنی میڈیا ٹیم کو مضبوط کرنا ہو گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close