کراچی(آئی این پی) رواں سال سرکاری اسکولوں سے 25 ہزار سے زائد اساتذہ کا غیر حاضر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا ہے کہ ان اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی مانیٹرنگ نے :سرکاری اسکولوں سے غیرحاضر اساتذہ کی رپورٹ تیار کرلی، جس میں رواں سال 25 ہزار 395 اساتذہ سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 ہزار 679 اساتذہ ایسے ہیں جو گھر بیٹھیں تنخواہیں وصول کر رہے تھے ، 8 ہزار 409 اساتذہ مستقل غیر حاضر رہے جبکہ 6 ہزار 33 اساتذہ ہفتہ میں دو چھٹیاں کیں۔رپورٹ کے مطابق 6 ہزار 274 اساتذہ ایسے ہیں جنہوں نے ہر ہفتہ میں ایک چھٹی کی، محکمہ تعلیم کے ڈی جی مانیٹرنگ نے اساتذہ کی رپورٹ تیار کر کے وزیر تعلیم کو ارسال کر دی ہے۔نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا کہ ان اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،گھوسٹ اور مستقل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت لائحہ عمل بنا کر کاروائی کرے گے، جو اساتذہ ہر ماہ اور ہفتہ میں چھٹی کرنے کے عادی ہیں انہیں وارننگ جاری کی جائے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں