ترقیاتی فنڈز کا اجراء، صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں سے تفصیلات طلب

کراچی(آئی این پی)کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کی کوششیں رنگ لے آئیں گزشتہ ہفتہ فنڈز کی ریلیز جاری نہ ہونے پر کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے درخواست کی تھی کہ تمام زیر تکمیل اور تکمیل شدہ پروجیکٹ کی ادئیگیاں جاری کی جائیں تاکہ کنسٹرکٹرز کا مزید استحصال نہ ہو ایک لیٹر نمبر RDLG/10/35/2023 کہ ذریعے تمام بلدیاتی اداروں سے جس میں کے ایم سی، کے ڈی اے، کراچی واٹر کارپوریشن،بشمول صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں جہاں صوبائی اور ڈسٹرکٹ ترقیاتی فنڈز استعمال ہوا ہے یا ہونا ہے

ان کاموں کے فنڈز کی ریلیز کے اجرائ￿ کے لئے حکومت سندھ کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جاری شدہ ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کرلی جس میں کام کے ٹینڈر کے ایوارڈ کرنے، اس کی مدت، اور تکمیل کی صورتحال، اس کام کی پراگریس، اس کے بلوں کی ادائیگی کی صورتحال، اور اس کام کی سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ کی آئی ڈی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں،جس پر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین سندھ نعیم کاظمی اور سابق وائس چیئرمین رضائ￿ علی عابدی نے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close