پیپلز بس سروس سکیم کے تحت مزید بسیں بڑے شہر میں پہنچ گئیں

کراچی(آئی این پی)پیپلز بس سروس اسکیم کے دوسرے مرحلے کی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس اسکیم کے دوسرے مرحلے کی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نئی بسیں عوام الناس کی سہولت کے لیے جلد سڑکوں پر ہوں گی۔اپنے پیغام میں انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بھولنا نہیں کہ یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خریدی تھیں اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر بسوں کی خریداری کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close