ایک کروڑ سے زائد مالیت کے چھینے گئے موبائل فون برآمد

کراچی(آئی این پی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے عملے نے الیکٹرانک مارکیٹ صدر سے 1 کروڑ سے زائد مالیت کے مسروقہ موبائل فون برا?مد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر اسمگلنگ اور ڈالر کی غیرقانونی خرید و فرخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اینٹی کرپشن سرکل کراچی جاوید بلوچ کی نگرانی میں صدر میں واقع الیکٹرانک مارکیٹ پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔ اس دوران سمگل اور چوری کیے گئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 250 موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، سمگل اور چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر بیرون ملک سے خریدے گئے ایک جدید سافٹ ویئر کے ذریعے تبدیل کیے جاتے تھے۔اس کے علاوہ پی ٹی اے کے سسٹم میں پہلے سے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز کا ڈیٹا بھی ملزمان سے برآمد ہوا ہے، ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے پی ٹی اے کو پانچ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد کئے جانے والے موبائل فونز میں برطانیہ (یو کے) سے چوری کیے جانے والے فون بھی شامل ہیں، اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close