اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک کروڑ پاکستانیوں کے دستخطوں سے پٹیشن بھیجنے کا اعلان

کراچی(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بدھ کے روز ادارہ نورحق میں غزہ کی سنگین صورتحال واہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی جاری تحریک اور کراچی کے عوام کو درپیش بے شمار مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور جارحیت کے خلاف ایک کروڑ پٹیشن یو این او کے سکریٹری جنرل کو بھیجی جائیںگی ،

ان میں آن لائن پٹیشن بھی ہوں گی اس سلسلے میں عوام سے رابطہ کیا جائے گا اور گھر گھر جاکر شہریوں سے دستخط بھی کروائیں گے اور فلسطین ریلیف فنڈز بھی جمع کریں ۔الخدمت کے ذریعے ہرممکن تعاون اور ریلیف ورک کریں گے ،الخدمت کی ٹیم غزہ کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے ، اسرائیل کے خلاف ہمارا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم حماس کی حمایت کرتے ہیں ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر آگے بڑھیں اور اسلامی ممالک کی افواج کی کانفرنس بلائیں جس کے ذریعہ اسرائیل کو واضح پیغام دیا جائے کہ فلسطین کے مسلمانوں پر بمباری بند کی جائے ،ہم مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف یو این او کا اجلاس بلوایاجائے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close