سرکاری ملازمین کی بھرتی پر پابندی میں توسیع

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی بھرتی پر پابندی میں بھی توسیع کردی۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں صوبے کے مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت عالیہ کے سنگل بینچ نے ایم کیوایم کی درخواست کو مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس کو ارسال کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی جزوی سماعت پہلے ایک بینچ کر چکا ہے، لہذا کیس قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال کر دیتے ہیں۔عدالت نے درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی بھرتی پر پابندی میں بھی توسیع کردی۔یاد رہے کہ عدالت نے سندھ کے تمام محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک کی بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کیا تھا، ایم کیو ایم کی جانب سے بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close