لیاری بہاری کالونی میں سلنڈر پھٹا یا کریکر دھماکہ ہوا؟ جانی نقصان ہو گیا

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)سٹی امجد حیات کے مطابق جس مقام پر دھماکا ہوا اس کے اطراف کی دکانیں بند تھیں۔ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے دھماکا کریکر پھینکنے سے ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتا ل منتقل کیا گیا ، تاہم خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس حکام نے مزید کہا کہ دھماکے کے اطراف میں بال بیرنگ کے نشانات موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close