پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء ضروریہ سستی کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء ضروریہ بھی سستی ہونی چاہئیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیا ضرورت کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہئے، اندرون شہر اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کریں۔

سید امین الحق نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے پرائس کنٹرول کے حوالے سے موثر کردار ادا کریں، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close