کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 3 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 3کروڑروپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کر لئے ۔ کسٹمزحکام کیمطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکارروائی دوران دبئی سے کراچی پہنچنے والے شخص سے39آئی فون برآمدہوئے جن کی مالیت 3 کروڑ روپے بتائی گئی ۔

کسٹم حکام نے بتایاہے کہ مسافر دبئی سے کراچی پہنچا اوروہیل چیئر بیٹھ کرائیرپورٹ سے باہرجانے کی کوشش کررہاتھا۔حکام کے مطابق ملزم کیخلاف کسٹمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close