شاہراہ فیصل پر مٹر گشت کرنے والے شیر کے حوالے سے عدالت کا دبنگ حکم

کراچی(آئی این پی) عدالت نے شاہراہ فیصل پر مٹر گشت کرنے والے شیر کو ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے مالک پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شاہراہ فیصل پر شیر کے گشت کرنے کا کیس پر سماعت ہوئی۔شیر کے مالک شمس الحق نے اعتراف جرم کرلیا ، جس پر عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیا میں ہے، مقدمے میں شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔29 اگست کو شیر کی دوسری جگہ منتقلی کے دوران شیر شاہراہ فیصل پر نکل آیا تھا ، واقعے کا مقدمہ محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں درج ہے۔یاد رہے کراچی کی شارع فیصل پر دہشت پھیلانے والا شیر پنجرے میں قید کرکے محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر منتقل کردیا تھا۔شیر کے مالک کی سوزوکی سے کچھوا بھی برا?مد ہوئے ، جس پر شیر اور کچھوے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ممکنہ طور پر شیر اور کچھوے کو فروخت کیلئے ڈیفنس لے جایا جارہا تھا۔شیر کے مالک شمس الحق نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہنا تھا کہ شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا، 2، 3 روز سے شیر کچھ کھا نہیں رہا تھا جبکہ کچھوے کو موشن ہورہے تھے اسے بھی ڈاکٹر کو دکھانا تھا، خود ہی شیر کی دیکھ بھال کرتا ہوں، زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے شیر گھبرایا اور قابو نہیں کرسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close