چوروں کے لیے چیلنج، کار اور موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی)سندھ میں کاروں اور موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نگران صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری داخلہ اقبال میمن سمیت دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے خصوصی اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دی۔

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برا?مد ہوئی؟سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ اسپیشل برانچ غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کیلئے کام کررہی ہے اور غیرقانونی مہاجرین کی مقامی وکاروباری مراکز کی نشاندہی کی جارہی ہے جب کہ غیر قانونی مہاجرین کی واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کا بندوبست کیا جارہا ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کومبنگ آپریشن کیلئے اقدامات کریں جب کہ مردم شماری کمشنر 2023 کے غیر ملکیوں کی مردم شماری کا ریکارڈ دیں۔نگران وزیراعلیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل کو بھی غیرقانونی مہاجرین کے کیسز نمٹانے کی ہدایت کی۔موٹرسائیکلوں اور کاروں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ ترجمان کے مطابق دوران اجلاس موٹرسائیکلوں اور کاروں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایاگیا کہ سندھ حکومت موٹر وہیکل آرڈیننس میں ضروری ترامیم کرچکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزارت صنعت و تجارت صوبے میں موٹر سائیکلوں اورکاروں میں ٹریکر لگانے کو لازمی قرار دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close