نواز شریف ہمارے لئے محترم ہیں، پیپلز پارٹی سینئر رہنما نے خیر مقدمی بیان جاری کر دیا

کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمارے لئے محترم ہیں، انہیں ملک آنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ذاتی انا کیلئے استعفے دلوائے ، پی ٹی آئی نے شدت پسندی کی سیاست کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہاکہ نواز شریف ہمارے لئے محترم ہیں، انہیں ملک آنا چاہیے، بلاول بھٹو کے بیان نے نواز شریف کی واپسی کیلئے ن لیگ کو تقویت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کہنے کے بعد ان کی تیاریوں میں تیزی آئی، بلاول بھٹوزرداری کے بیان کو مثبت طور پر لیا جائے۔وفاق میں نمائندگی سے نظر آ رہا ہے کہ ن لیگ کو سپورٹ مل رہی ہے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ لیول پلیئنگ سب کیلئے ہونی چاہیے، بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کیلئے یکساں مواقع ملنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی سکیمیں بند کی جا رہی ہیں ، دیگر صوبوں میں ترقیاتی سکیمیں لائی جا رہی ہیں، نگران حکومت کا کام سکیمیں لانا نہیں، الیکشن کیلئے معاونت کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ذاتی انا کیلئے استعفے دلوائے ، پی ٹی آئی نے شدت پسندی کی سیاست کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close